سندھ میں سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں عملے کی بھی چھٹی کا اعلان

تازہ ترین

تازہ ترین

Saeed Ghani
Saeed Ghani

کراچی :محکمہ تعلیم سندھ نے صوبے بھر میں تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں تدریسی اور غیر تدریسی عملہ کی بھی چھٹی کا اعلان کردیا ہے،تمام تعلیمی ادارے بشمول نجی تعلیمی ادارے مکمل بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ تمام سرکاری اور نجی تعلیمی اس احکامات پر سختی سے عملدرآمد کریں گے اورخلاف ورزی کرنے والے اداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

مزید پڑھیں:کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ٹریفک پولیس کے اہلکاروں میں ماسک تقسیم

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ یہ احکامات صوبے میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچانے کے لئے احتیاطی طور پر دیے گئے ہیں۔

Related Posts