جمعہ سے اتوار تک 3 تعطیلات، حکومت نے 15نومبر کو چھٹی کا اعلان کیوں کردیا؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Holiday announced in Rawalpindi due to heavy rain
(فوٹو؛ فائل)

پنجاب حکومت نے سکھ رہنما بابا گرو نانک کی یوم پیدائش کے موقع پر 15 نومبر کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، یہ تعطیل صرف نواحی علاقے ضلع ننکانہ صاحب میں نافذ ہوگی۔

ننکانہ صاحب کے ڈپٹی کمشنر تسلیم اختر راؤ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ گرو نانک کی 555ویں سالگرہ کے موقع پر شہر بھر میں مقامی تعطیل منائی جائے گی۔

گرو نانک کی سالگرہ کی تقریبات 13 نومبر سے 16 نومبر تک جاری رہیں گی۔

پنجاب میں اسموگ سے صورتحال خراب، مزید پانچ شہروں میں اسکول بند

یاد رہے کہ پاکستان ہائی کمیشن نئی دہلی نے اس ماہ کے 14 سے 23 تک پاکستان میں ہونے والی بابا گرو نانک دیو جی کی سالگرہ کی تقریبات میں شرکت کے لیے بھارتی سکھ یاتریوں کو 3000 سے زائد ویزے جاری کیے ہیں۔

ہائی کمیشن کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر چارج ڈی افیئرز سعد احمد وڑائچ نے بھی یاتریوں کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی اور ان کے سفر کو کامیاب بنانے کی دعا دی۔

واضح رہے کہ رواں گزشتہ ہفتے نو نومبر کو یوم اقبال کے موقع پر ہفتہ کے روز سرکاری چھٹی کے باعث سرکاری ملازمین کو دو تعطیلات ملی تھیں۔

ضلع ننکانہ صاحب میں جمعہ کے روز عام تعطیل کی وجہ سے ضلع بھر کے لوگوں کو جمعہ، ہفتہ اور اتوار یعنی تین دن کی چھٹیاں ملیں گی۔

Related Posts