خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کرنے پر پابندی عائد

تازہ ترین

تازہ ترین

خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کرنے پر پابندی عائد
خیبرپختونخوا میں سرکاری ملازمین پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کرنے پر پابندی عائد

پشاور: خیبرپختونخوا (کے پی) میں سرکاری ملازمین پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی گئی۔

حکم نامے میں کے پی کے سرکاری ملازمین پر تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔ یہ حکم نگراں کے پی حکومت نے منگل کو جاری کیا۔

سرکاری ملازمین کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنی سیاسی، فرقہ وارانہ یا نظریاتی رائے دینے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

تاہم سوشل میڈیا پوسٹس کے استعمال کی اجازت صرف انتظامی سیکرٹری اور متعلقہ محکمے کی منظوری سے دی جا سکتی ہے۔

اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت میں، اس وقت کے وزیراعظم نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے دفتر سے جاری کردہ ایک میمورنڈم کے ذریعے حساس معلومات اور دستاویزات کو لیک ہونے سے روکنے کے لیے ملازمین پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔

مزید پڑھیں:نگران وزیراعظم کی ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

تمام سرکاری ملازمین کو گورنمنٹ سرونٹ رولز 1964 پر عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Related Posts