حکومت نے پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کے منصوبے کو حتمی شکل دیدی

تازہ ترین

تازہ ترین

Govt finalises PSM privatisation plan

اسلام آباد :نجکاری کمیشن نے پاکستان اسٹیل ملز کی نجکاری کیلئے لین دین کے ڈھانچے کی منظوری دے دی ہے ،ملک کے سب سے بڑے لیکن بند صنعتی یونٹ کا ماتحت ادارہ تشکیل دے کر حصص فروخت کئے جائینگے۔

وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کی سربراہی میں پاکستان اسٹیل ملزکے بورڈ نے دو آپشنز کا جائزہ لیا،اسٹیل ملزحکام نے اجلاس کے بعد بتایا کہ بورڈ نے سرمایہ کاروں کو حصص فروخت کرنے کے لئے مکمل ملکیتی ماتحت ادارہ تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سرمایہ کار کو نئے ذیلی ادارہ میں 51 فیصد سے 75 فیصد حصص کی پیش کش کی جاسکتی ہے لیکن فیصلہ نجکاری سے متعلق کابینہ کی کمیٹی کرے گی۔

فیصلے کے مطابق پاکستان اسٹیل ملز حکام اسٹیل مینوفیکچرنگ کے واحد مقصد کے لئے نئے ذیلی ادارہ کے ساتھ لینڈ لیز معاہدے پر دستخط کرینگے۔ادارہ کو چلانے کے خصوصی حقوق اور رائٹ آف وے کو نئے ماتحت ادارہ میں منتقل کردیا جائے گا۔

حکام نے بتایا کہ اب معاملے کی توثیق کے لئے کابینہ کی کمیٹی کے سامنے رکھا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بورڈ ممبروں کی کچھ سفارشات بھی کمیٹی کے سامنے رکھی جائیں گی جس کا مقصد حکومت کے حقوق کو محفوظ بنانا ہے۔

مزید پڑھیں: 5بیل آؤٹ پیکیج، حکومت نے اسٹیل ملز میں 588 ارب روپے پھونک دیئے

سابق مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے جون 2015 میں اسٹیل ملز کو بند کردیا تھا اور تب سے وفاقی حکومت نے اپنے ملازمین کو 33 ارب روپے ادا کیے ہیں۔

Related Posts