وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ کردیا

تازہ ترین

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بدھ کو اعلان کیا کہ حکومت اب سبسڈی برداشت کرنے کی پوزیشن میں نہیں، اس لیے پیٹرول کی قیمت میں 24 روپے 03 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 59 روپے اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ 16 جون سے پیٹرول کی قیمت 233.89 روپے فی لیٹر، ڈیزل 263.31 روپے، مٹی کا تیل 211.43 روپے اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 207.47 روپے فی لیٹر ہو گی۔.

مزید پڑھیں:ماہرین کا پیٹرولیم مصنوعات پر سبسڈی ختم کرکے قیمتیں بڑھانے کا مطالبہ

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ حکومت نے ”بھاری” دل کے ساتھ قیمتوں میں اضافہ کیا ہے کیونکہ دنیا میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کی وجہ سے کوئی دوسرا آپشن نہیں ہے۔

Related Posts