اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر تک مہنگی کرنے کی سفارش

تازہ ترین

تازہ ترین

حکومت کا آئندہ ماہ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ
حکومت کا آئندہ ماہ کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کا فیصلہ

اسلام آباد:اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت پٹرولیم کو بھجوا دی،16 دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لٹر تک مہنگی کرنے کی سفارش کی گئی۔

ذرائع کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل 7 روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویزدی گئی،پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی۔قیمتوں کے تعین کا فیصلہ کل کیا جائے گا۔

وزیر اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد منگل کو نئی قیمتوں کا اعلان کیا جائے گا،وزارت خزانہ نئی قیمتوں کا اعلان کرے گی،نئی قیمتیں پندرہ روز کے لئے نافذ ہوں گی۔

مزید پڑھیں: ایف پی سی سی آئی کے انتخابات، بزنس کمیونٹی کی اکثریت کا بزنس مین پینل پر اعتماد

Related Posts