پیٹرول اور ڈیزل مہنگا کرنے کی تیاریاں، قیمتوں میں کتنا اضافہ متوقع؟

تازہ ترین

تازہ ترین

Will govt cut petrol prices this time?
ONLINE/ FILE PHOTO
ملک میں رواں ہفتے بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں عدم استحکام کی وجہ سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
وفاقی حکومت یکم دسمبر 2024 سے پٹرول کی قیمت میں 3 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 2.9 روپے فی لیٹر اضافہ کر سکتی ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل اضافے کے بعد 258-259 روپے فی لیٹر ہونے کا امکان ہے جبکہ پیٹرول 251-252 روپے فی لیٹر تک پہنچنے کی توقع ہے۔
پچھلے پندرہ روزہ جائزے میں حکومت نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی تھی۔مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) 30 نومبر کو اپنی حتمی سفارشات حکومت کو پیش کرے گی۔ وزارت خزانہ ان قیمتوں کے حتمی تعین سے قبل وزیر اعظم سے مشاورت کرے گی۔وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔

وی پی این کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

جولائی سے ستمبر 2024 تک ایندھن کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ رہا، جس کی وجہ عالمی منڈی میں قیمتوں میں تبدیلی اور روپے کی قدر میں کمی تھی۔مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتیں نسبتاً مستحکم رہیں۔
اکتوبر 2024 میں حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کیا تاکہ عوام پر اضافی بوجھ نہ پڑے۔پچھلے پندرہ دنوں میں قیمتیں مستحکم رکھی گئیں تاہم عالمی منڈی میں عدم استحکام نے دباؤ میں اضافہ کیا۔

Related Posts