سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری

تازہ ترین

تازہ ترین

سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری

حکومت نے یکم مارچ سے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا، نوٹیفیکیشن کے مطابق وفاقی سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں فرق کم کرنے کا معاملہ طےہوگیا ہے۔

یکم مارچ سے سرکاری ملازمین کی تنخواہ 15 فیصد بڑھے گی، وزارت خزانہ نے 15 فیصد خصوصی الاؤنس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ گریڈ1 سے 19 کے سول ملازمین کو یکم مارچ سے الاؤنس ملے گا، جب کہ پہلے سے ہی 100 فیصد یا زیادہ الاؤنس لینے والے مستفید نہیں ہوں گے، وزارت خزانہ نے تمام متعلقہ وزارتوں کو مراسلہ جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:

سندھ میں گیس بحران کے باعث سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا اعلان

مزید برآں حکومت نے کم تنخواہ والے سرکاری ملازمین کی تنخواہ میں 15 فیصد اضافے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔

Related Posts