اسلام آباد :وفاقی حکومت نے اگست کے مہینے کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔
فنانس ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے عالمی منڈی میں تیل کی بڑھتی قیمتوں کے رجحان کو دیکھتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی موجودہ قیمتوں پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ۔
پیٹرول کی قیمت میں 3.86 روپے اضافے سے 103.97 روپے فی لیٹر جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5روپے اضافے سے قیمت 106.46 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔
دوسری طرف لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 6.62 روپے اضافے سے 62.86 روپے فی لیٹر اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 5.97 روپے فی لیٹر تک اضافہ کردیا گیا ہے ۔
مزید پڑھیں: عید الاضحی :مذہبی فریضہ اور ذمہ داری
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








