کالعدم تحریک لبیک سے معاہدے پر مکمل عملدرآمد ہو گیاہے، فواد چوہدری

تازہ ترین

تازہ ترین

govt has started preparing strict measures to prevent corona cases, Fawad Chaudhry said

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا بیان نے کہا ہے کہ حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان معاہدے پر مکمل عملدرآمد ہو چکا ہے،ن لیگ یا پیپلز پارٹی اپنی قراداد لانا چاہتے ہیں تو یہ ان کا حق ہے ۔

اپنے ایک ٹوئٹر پیغام میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان معاہدے پر مکمل عملدرآمد ہو چکا ہے، قراداد پیش ہو چکی ہے، ایم پی او کے تحت گرفتار لوگ رہا کر دئیے گئے ہیں اس ضمن میں ملک میں احتجاج کا سلسلہ ختم ہو چکاہے، ن لیگ یا پیپلز پارٹی اپنی قراداد لانا چاہتے ہیں تو یہ ان کا حق ہے حکومت کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔

 

واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے 21 اپریل کو بتایا تھا کہ کالعدم ٹی ایل پی سے معاملات طے پا گئے، ایم پی او کے تحت گرفتار افراد کو رہا کریں گے، 733 میں سے 669 لوگوں کو رہا کردیا گیا ہے جبکہ یرغمال 12 لوگ 19 اپریل کی رات کو ہی واپس کردیے تھے۔

مزید پڑھیں:کالعدم تحریک لبیک کے 733 میں سے 669 کارکنان رہا، شیخ رشیدکا اعلان

شیخ رشیدنے کہا تھا کہ وزیراعظم ناموس رسالت پر مغربی حکمرانوں کو اعتماد میں لینے جا رہے ہیں ،ریاست اپنے آب و تاب سے قائم ہے، کسی کے دباؤ میں نہیں ہے، کالعدم قرار دی گئی تنظیم نے 30 دن میں جواب داخل کرنا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک کمیٹی بنے گی جو کیس کا فیصلہ کرے گی، 210 ایف آئی آر قانونی پراسیس سے گزریں گی، سعد رضوی کا کیس بھی شامل ہے جبکہ رہائی پانےوالوں میں سے زیادہ کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔

Related Posts