حکومت جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا وعدہ پورا کرے گی، شاہ محمود قریشی

تازہ ترین

تازہ ترین

Govt to fulfill promise for creation of South Punjab province: FM

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ کے خواب کی عملی تعبیر شروع ہوگئی ہے، حکومت جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کا وعدہ پورا کریگی۔

ایک ویڈیو بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پنجاب کے جنوبی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو اپنے انتظامی امور کے لئے لاہور کا سفر نہیں کرنا پڑے گا۔

وزیر خارجہ نے بتایا کہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس کو جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کے لئے مقرر کیا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دونوں افسران ملتان اور بہاولپور میں اپنے دفاتر قائم کریں گے تاکہ لوگوں کی مشکلات کو دور کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ انتظامی مسائل اور پولیس سے وابستہ مسائل کو ملتان اور بہاولپور میں حل کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:اب تھوڑا گھبرالیں ؟

انہوں نے قومی مالیاتی کمیشن کی طرز پر صوبائی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پی ایف سی تمام اضلاع کو ان کی آبادی اور ضروریات کے مطابق فنڈز کی فراہمی میں مدد کرے گی۔

Related Posts