آئندہ مالی سال کا بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ مالی سال 2022-2023 کا بجٹ 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے 10 جون کو وفاقی بجٹ پیش کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق 10 جون کو ہی وفاقی بجٹ سینیٹ کو بھجوایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں 117.25 پوائنٹس کا اضافہ

اس حوالے سے سیکریٹری خزانہ نے سیکریٹری کابینہ کو خط لکھا ہے کہ بجٹ تجاویز کی منظوری کےلیے کابینہ اجلاس 10 جون کو طلب کیا جائے۔

دوسری جانب مرکزی بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق اپریل کے مہینے میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 62 کروڑ 30 لاکھ ڈالر پر آگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق اس سے قبل مارچ 2022 میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 1 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا تھا۔ کرنٹ اکاونٹ خسارے میں کمی کی وجہ عید پر ترسیلات زر میں اضافے کو قرار دیا گیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ خسارے میں کمی کی دوسری بڑی وجہ ماہانہ درآمدات میں نسبتا کمی ہے۔ گزشتہ سال جولائی تا رواں سال اپریل کرنٹ اکاونٹ خسارے کا حجم 13 ارب 77 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا ہے۔

Related Posts