حکومت عمران خان کے دور میں کی گئی تباہی کو ٹھیک کرنے میں مصروف ہے، مریم اونگزیب

تازہ ترین

تازہ ترین

حکومت عمران خان کے دور میں کی گئی تباہی کو ٹھیک کرنے میں مصروف ہے، مریم اونگزیب
حکومت عمران خان کے دور میں کی گئی تباہی کو ٹھیک کرنے میں مصروف ہے، مریم اونگزیب

اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت عمران خان کے دور میں کی گئی تباہی کو ٹھیک کرنے میں مصروف ہے۔

اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی، معیشت کی تباہی اور خارجہ تعلقات کی خرابی، تاریخی قرضے عمران خان کی میراث ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی توجہ صرف عوام کو درپیش مسائل پر ہے کیونکہ ”ہم پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے واضح ایجنڈے کے لیے پرعزم ہیں ”۔

عمران خان اور وزیر اعظم شہباز شریف کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعمیر اور تباہی کے دو کردار قوم کے سامنے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ ”انتخابات وقت سے پہلے کیوں کرائے جائیں کیونکہ عمران خان اقتدار کھو چکے ہیں؟“۔

پی ٹی آئی کی قیادت پر طنز کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ وہ وفاقی حکومت کا تختہ الٹنے آئے تھے لیکن اپنی دونوں حکومتوں پنجاب اور کے پی گرانے کا اعلان کر کے چلے گئے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اگرچہ انہوں نے نظام سے علیحدہ ہونے کا اعلان کیا تھا، لیکن وہ نظام سے استعفیٰ دینے کے باوجود وفاقی وزراء کی حیثیت سے تنخواہیں حاصل کر رہے تھے اور دیگر مراعات سے لطف اندوز ہو رہے تھے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد، سینیٹر اعظم سواتی 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے

تحریک انصاف کے لیے کوئی ’فیس سیونگ‘ کام نہیں کر سکتی کیونکہ عوام ان کے اصلی چہروں سے پوری طرح واقف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وقت اور سیاسی حالات بدل گئے لیکن ایک شخص کا جھوٹ، شرارتی ذہنیت اور ایجنڈا نہیں بدلا۔

Related Posts