اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت نواز شریف کو وطن واپس لانے کے لئے بھرپور کوشش کر رہی ہے۔
شبلی فراز کا کہنا تھا کہ نواز شریف 15 جنوری 2021 تک کوٹ لکھپت یا کسی اور جیل میں ہوں گے۔ مسلم لیگ (ن) میں اندرون خانہ اختیارات کی جنگ جاری ہے اور جلد ن لیگ دھڑوں میں بٹ جائیگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے قائدین اور سابق وزرا کو قومی احتساب بیورو نے طلب کیا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف سے قوم کی لوٹی ہوئی دولت واپس لیں گے ۔
انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے جلسے ناکام ہونے کی وجہ سے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کیے گئے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن جنوری میں حکومت چھوڑنے کی بات کر رہی ہے لیکن خود اسی سال جیل جائینگے۔
سندھ میں کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے بارے میں وفاقی وزیر نے کہا کہ سب نے واقعے کی فوٹیج دیکھی ہے۔ صفدر اعوان بڑے اطمینان کے ساتھ گئے۔