اسلام آباد:شہر اقتدار میں تھانہ لوہی بھیر کے علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا گرینڈ اینڈ سرچ آپریشن،سرچ آپریشن ڈھوک میاں نواب اور سوک سینٹر بحریہ ٹاؤن میں کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران 150گھروں، 70 دکانوں، 20پلازوں، 150 گاڑیوں اور 553 افراد کو چیک کیا گیا،سرچ آپریشن کے دوران 30مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے اسلام آباد پولیس کے حوالے کیا گیا ہے۔
پولیس نے مشتبہ افراد کو تھانہ منتقل کر دیا ہے،سرچ آپریشن کے دوران 45 موٹرسائیکل اور ایک کار بغیر کاغذات تھانہ منتقل کئے گئے ہیں، سرچ آپریشن کے دوران ایک پسٹل، 5 رائفلیں، اور شراب برآمد کر لی گئی ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ آپریشن کا مقصدضلع بھر میں سکیورٹی کو بہتر بنانا ہے،گرینڈ آپریشن میں رینجرز ایلیٹ فورس اور دیگر حساس اداروں نے حصہ لیا۔