دادی کی علالت، وزیر خارجہ کا روانڈا جانے کا پروگرام منسوخ

تازہ ترین

تازہ ترین

دادی کی علالت، وزیر خارجہ کا روانڈا جانے کا پروگرام منسوخ
دادی کی علالت، وزیر خارجہ کا روانڈا جانے کا پروگرام منسوخ

اسلام آباد: وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے دادی کی شدید علالت کے باعث روانڈا جانے کا پروگرام منسوخ کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کو دولت مشترکہ سربراہی کانفرنس میں پاکستانی وفد کے ہمراہ شریک ہونا تھا، وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے روانڈا جانے کا پروگرام منسوخ کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر مملکت امور خارجہ حنا ربانی کھر اب چیئرمین پیپلز پارٹی کی جگہ روانڈا سر براہی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ حنا ربانی کھر پاکستانی وفد کی بھی قیادت کریں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اپنی دادی کی شدید علالت کے باعث وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے روانڈا کا پروگرام منسوخ کیا ہے۔

Related Posts