وزیر اعظم کی بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی پر قومی ٹیم کی تعریف

تازہ ترین

تازہ ترین

وزیر اعظم کی بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی پر قومی ٹیم کی تعریف
وزیر اعظم کی بھارت کے خلاف شاندار کارکردگی پر قومی ٹیم کی تعریف

اسلام آباد: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اہم میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دیدی، تاہم وزیراعظم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں بھارت کے خلاف شاندار کھیل پیش کرنے پر قومی ٹیم کی تعریف کی ہے۔

پاکستان کوبھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5وکٹوں سے ہرادیا، کوہلی اور پانڈیا کی بیٹنگ کے باعث بھارت نے 160 رنزکا ہدف آخری گیندپر حاصل کیا، جبکہ کوہلی نے سب سے زیادہ 82 رنز اسکور کئے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ٹیم کی کارکردگی کی تعریف کی اور کہا کہ شاندار کوشش ٹیم پاکستان، بہترین گیم۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج کا میچ اچھا ہوا اور پاکستان نے جیت کے لیے اچھی کوشش کی ہے۔

مزید پڑھیں:میچ وننگ کارکردگی پر ویرات کوہلی کی بلے بلے، سوشل میڈیا پر تعریفوں کا انبار

دوسری جانب واضح رہے کہ آخری محمد نواز کے آخری اوور میں امپائر کی جانب سے نوبال کے غلط فیصلے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے امپائر پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

Related Posts