پاکستانی حجاج کرام کیلئے بڑی خوشخبری! وزیر مذہبی امور کا اہم ترین اعلان سامنے آگیا

تازہ ترین

تازہ ترین

Hajj 2026: Registration begins for intending pilgrims
(فوٹو؛ فائل)

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اعلان کیا ہے کہ عالمی سطح پر تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باوجود پاکستانی حج زائرین کے لیے فضائی کرایوں میں کوئی اضافہ نہیں کیا جائے گا۔

سردار محمد یوسف سعودی دارالحکومت ریاض کے دورے پر پہنچے جہاں مسلم لیگ ن کے سعودی عرب صدر شیخ سعید احمد، محمود الحق ڈوگر، عدنان اقبال بٹ اور دیگر پارٹی رہنماؤں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیر نے حج 2026 کے انتظامات کے حوالے سے بتایا کہ پاکستانی عازمین کا سعودی عرب آمد کا سلسلہ 18 اپریل سے شروع ہوگا۔ اس سال سعودی وزارت حج و عمرہ کے تعاون سے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں عازمین کے لیے رہائش، کھانے پینے اور سفر کی سہولیات بہترین انداز میں فراہم کی گئی ہیں۔

سردار محمد یوسف نے بتایا کہ پہلی مرتبہ 25 ہزار سے زائد پاکستانی عازمین حرمین کو مکہ اور مدینہ کے درمیان ٹرین کے ذریعے تیز ترین سفری سہولت میسر ہوگی۔ حج کے دوران مشاعرے مقدسہ، منی، مزدلفہ اور عرفات میں بھی عازمین کے لیے بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ عالمی اور خطے کے حالات کے پیش نظر سعودی وزارت حج و عمرہ کے تعاون سے حج آپریشن کو کامیابی کے ساتھ مکمل کیا جائے گا۔ حکومت پاکستان نے ایئرلائنز کے ساتھ معاہدہ کیا ہے تاکہ عازمین مقررہ پیکیج کے مطابق ہی سعودی عرب منتقل ہوں۔

Related Posts