ہنرمندوں کیلئے بڑی خوشخبری، جاپان میں ملازمت، حکومت کی ضمانت، جانئے طریقہ کار!

تازہ ترین

تازہ ترین

پاکستان اور جاپان کے قومی فلیگ، فائل فوٹو

اوورسیز ایمپلائمنٹ کارپوریشن (او ای سی) نے پاکستانی ہنرمند افراد کے لیے جاپان میں روزگار کے نئے دروازے کھول دیے ہیں۔ اس مقصد کے تحت مختصر مدت کا جاپانی زبان کا خصوصی کورس شروع کیا گیا ہے، تاکہ امیدوار جاپان میں کام کرنے کے لیے لازمی زبان کی شرط پوری کر سکیں۔

او ای سی کے سرکاری ذرائع کے مطابق یہ ادارہ بیرون ملک ملازمتوں کے مواقع پیدا کرنے میں ہمیشہ فعال رہا ہے اور اب جاپان کے لیے بھی ہنرمند پاکستانیوں کو سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ اس اقدام کا مقصد زیادہ سے زیادہ پاکستانیوں کو روزگار دلانا اور ملک کے لیے قیمتی زرِمبادلہ کمانا ہے۔

صفر سے کھربوں تک کا سفر، پاکستانیوں کیلئے حلال انڈسٹری میں سرمایہ کاری کا بہترین وقت آگیا!

کورس کے لیے درخواست دینے والوں کے لیے شرائط یہ ہیں:

  • کم از کم تعلیم: مڈل (آٹھویں جماعت)

  • عمر کی حد: 18 سے 39 سال

  • متعلقہ شعبے میں کم از کم ایک سال کا تجربہ

  • کورس فیس: 10,000 روپے (ناقابلِ واپسی)

  • دورانیہ: تقریباً تین ماہ

  • کلاسز: صبح اور شام دو شفٹوں میں

دلچسپی رکھنے والے امیدوار اپنی درخواستیں آن لائن جمع کرا سکتے ہیں۔ مزید معلومات اور فارم کے لیے وزٹ کریں: jobs.oec.gov.pk/jlt_form

Related Posts