حکومت پنجاب نے اٹک کے مقام پر سونے کے ذخائر کی موجودگی تصدیق کردی۔
نجی چینل ایکسپریس نیوز نے رپورٹ کیا ہے کہ ضلع اٹک میں دریائے کابل اور دریائے سندھ کے سنگم پر حالیہ سروے میں سونے کے ذخائر کی تصدیق ہوئی، سونے کے ذخائر کے تصدیق کرنے میں موجود حکومت پنجاب کو ایک سال کا عرصہ لگا۔
حکومت پنجاب نے جیولوجیکل سروے آف پاکستان کے بعد نیسپاک کی جانب سے بھی سونے کی موجودگی چیک کرائی۔
ہر طرح سے تصدیق کے بعد پنجاب حکومت کی اعلی سطحی کمیٹی بدھ کو وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات کرے گی اور انہیں سونے کے ذخائر سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق سونے کے ذخائر نکالنے کے لیے پنجاب حکومت نے بین الاقوامی سطح پر نیلامی کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ سابق صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد نے اٹک میں سونے کے ذخائر کی موجودگی کا دعوی کیا تھا۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








