آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لیمٹڈ (او جی ڈی سی ایل) کے ترجمان نے قوم کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ او جی ڈی سی ایل کے پاکستان میں پہلی ٹائٹ گیس کی پیدا وار کا آغاز ہوگیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ نورویل ویسٹ ون سجاول سے 1.5 ملین مکعب فٹ یومیہ گیس حاصل کی جا رہی ہے۔ او جی ڈی سی ایل کے ترجمان نے امید ظاہر کی کہ ٹائٹ گیس پاکستان کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں بڑی مدد گار ثابت ہوگی۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ ڈرلنگ کے دوران ابتدائی جانچ کے نتائج مثبت نہیں تھے، تاہم پیدا وار کو ممکن بنانے کیلئے ہائیڈرولک فریکچرنگ تکنیک استعمال کی گئی، جس کا خاطر خواہ نتیجہ برآمد ہوا اور اللہ تعالیٰ نے بڑی کامیابی سے نوازا۔
ان کا کہنا تھا کہ گیس کو سوئی سدرن نیٹ ورک میں شامل کر دیا گیا ہے، او جی ڈی سی ایل ملک میں توانائی کے وسائل کو بڑھانے کیلئے پر عزم ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








