صوبہ پنجاب کے صحرائی علاقے چولستان میں ‘گرین پاکستان’ منصوبے کا آغاز کر دیا گیا۔
صحرائی خطے کے کنڈائی اور شاپو نامی علاقوں میں گرین پاکستان منصوبے کے آغاز کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر گرین ایگری مال اینڈ سروس کمپنی، اسمارٹ ایگری فارم، زرعی تحقیق اور سہولت مرکز کا افتتاح کیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، وفاقی اور صوبائی وزرا بھی تقریب میں شریک تھے۔
گرین ایگری مال اینڈ سروسز کمپنی کسانوں کو معیاری بیج، کھاد اور کیڑے مار ادویات فراہم کرے گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چولستان اور پنجاب میں جدید زراعت کے انقلاب کی بنیاد رکھ دی ہے، ان منصوبوں کا آغاز پنجاب کے کسانوں کی ترقی کے ایک نئے سفر کا آغاز ہے۔
مریم نواز نے شہدا کے بچوں اور زخمی ہونے والے غازیوں کو زمین کی الاٹمنٹ کے خطوط بھی دیے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








