“گرین سبیل” حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کا ایک منفرد انداز ہے، جو شہدائے کربلا کی قربانیوں سے متاثر ہو کر ایک ماحولیاتی مہم کی صورت میں پیش کیا گیا ہے۔
ایام عزا میں روایتی سبیل جس میں امام حسین رضی اللہ عنہ اور آپ کے ساتھیوں کی پیاس کی یاد میں پانی فراہم کی جاتی ہے، کے برعکس گرین سبیل کا مقصد لوگوں کو درخت لگانے اور ماحولیاتی تحفظ کو فروغ دینے کی ترغیب دینا ہے۔
یہ مہم درحقیقت زندگی کی علامت ہے، ایسے اعمال اور فطری ماحول کی خدمت اسلامی تعلیمات اور کربلا کی اخلاقی میراث سے گہری وابستگی رکھتے ہیں۔
گرین سبیل کی یہ مہم عام طور پر محرم اور صفر کے مہینوں میں کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مختلف کمیونٹی گروپس، مذہبی تنظیموں اور ماحولیاتی کارکنوں کی جانب سے منظم کی جاتی ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








