لاہور میں بچوں کو اغواء کرکے خواجہ سراؤں کو فروخت کرنے والا گروہ سرگرم

تازہ ترین

تازہ ترین

group abducts, sells children to transgendars in lahore

لاہو ر:شہر میں بچوں کو اغوا کرکے خواجہ سراؤں کو اونے پونے داموں فروخت کرنے کا انکشاف ہوا ہے،لاہور میں کم سن بچوں کو ورغلا کراغوا کرنے والا گروہ متحرک ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور میں آئے روز بچوں کے اغوا کے واقعات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے،ذرائع کے مطابق بچوں کو اغوا کرکے خواجہ سراؤں کو بیچ دیا جاتا ہے۔

لاہور کے علاقے شاہدرہ مصطفی ٹاؤن میں ایک بچی کے اغوا کا واقعہ پیش آیا ہے، جسے پولیس نے 9 گھنٹے کی تگ و دو کے بعد بازیاب کرالیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہری سہیل کی بیٹی کو ان کے محلہ دار دلاور نے اغوا کیا جسے بازیاب کروا لیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:عائشہ اکرم نے متنازعہ شہرت سے توبہ کرلی، مستقبل تباہ ہونے کی دہائیاں

پولیس حکام نے بتایا کہ بچی کے اغوا میں ملوث ملزم کے موبائل سے محلے کے دیگر بچوں کی تصاویر بھی برآمد ہوئی ہیں، جب کہ یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ا غوا کار بچی کو خواجہ سرا کے ہاتھوں بیچنے لے گیا تھا اور یہ بچوں کو اغوا کرکے خواجہ سراؤں کو اونے پونے داموں بیچ دیتے ہیں تاہم ابھی تفتیش جاری ہے۔ محلے داروں کا کہنا ہے کہ اغوا کاروں کا گروہ 3 افراد پر مشتمل ہے جو بچوں کو چیز دلانے کے بہانے اغوا کرتے ہیں۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آگئی ہے جس میں واضح طور پر دیکھا جاسکتا ہے کہ شلوار قمیض میں ملبوس ملزم بچی کو چیز دلانے کے بہانے ورغلا کر ساتھ لے جاتا ہے، وہ بچی کو کہاں لے کر جاتا ہے ابھی واضح نہیں ہوا۔

Related Posts