شادی کی تقریب، مہمانوں میں لاکھوں روپے کی رقم لفافوں میں ڈال کر تقسیم

تازہ ترین

تازہ ترین

شادی کی تقریب
(فوٹو: آن لائن)

شادی کی تقریب کے دوران مہمانوں میں لاکھوں روپے کی رقم لفافوں میں ڈال کر تقسیم کردی گئی۔ سوشل میڈیا پر تقریب کو کریزی رچ ایشینز کے نام سے منسوب کیاگیا ہے۔

نجی ٹی وی آج نیوز کی رپورٹ کے مطابق شادی کی تقریب میں شریک مہمانوں کو فائیو اسٹار ہوٹل کی سطح کی سہولیات دی گئیں جبکہ رہنے کیلئے مفت کمرے اور کھانا بھی دیا گیا۔ مہمانوں کے ہوٹل سے شادی ہال تک کے سفر کیلئے لگژری گاڑیاں فراہم کردی گئیں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں صارف نے بتایا کہ مہمانوں نے شادی کی تقریب میں پہنچ کر اپنی اپنی ٹیبل پر سرخ لفافوں میں 8 سو ڈالرز کی رقم دیکھی جو 2لاکھ 22 ہزار سے زائد بنتے ہیں جو مہمانوں کیلئے تقریب کا سب سے بڑا سرپرائز ثابت ہوا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Dana Wang | Solo & Adventure Travel (@bydanawang)

شادی میں مہمانوں کے ایک سے زائد لفافے لینے پر پابندی بھی عائد نہیں کی گئی۔ تقریب میں شریک تمام مہمانوں کو لفافوں میں 800 ڈالرز دئیے گئے تھے جس کی مجموعی رقم کروڑوں تک جا پہنچی۔ سوشل میڈیا صارفین نے تقریب میں شریک مہمانوں کی قسمت پر رشک کا اظہار کیا۔

Related Posts