کراچی: گلشن کنیز فاطمہ گلزار ہجری میں کم عمر لڑکی پر تشدد کے معاملے کی اصل کہانی سامنے آگئی۔
پولیس علاقہ مکینوں کی مدد سے ویڈیو میں بتائے گئے مقام پر پہنچی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھی جانے والی لڑکیاں آپس میں سگی بہنیں ہیں۔
بڑی بہن کے مطابق چھوٹی بہن کے سر میں انفیکشن کے باعث چھت پر لے جا کر بال کاٹے،پولیس نے ویڈیو میں دیکھی جانے والی متاثرہ بچی سے بھی بیان لیا۔
ایس ایس پی ایسٹ ساجد سدوزئی نے ایم ایم نیوز کو بتایا کہ چھوٹی بچی نے سر میں انفیکشن کے باعث بال کے کاٹے جانے کا اعتراف کیا۔چھوٹی بچی کے مطابق اس پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا۔
پڑوسیوں نے گھریلو معاملات کو غلط رنگ دیکر سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل کی۔ فیملی کی جانب سے نادرا کا سرٹیفکیٹ بھی پیش کیا گیا جس میں دونوں بہنوں کا اندارج موجود ہے۔