نائیجیریا کی جیل پر مسلح افراد کا حملہ، 1800 قیدی فرارہوگئے

تازہ ترین

تازہ ترین

نائیجیریا کی جیل پر مسلح افراد کا حملہ، 1800 قیدی فرارہوگئے
نائیجیریا کی جیل پر مسلح افراد کا حملہ، 1800 قیدی فرارہوگئے

ابوجا: نائیجیریا میں مسلح افراد کی جانب سے جیل پر بھرپور حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں 1800 قیدی فرار ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق نائیجیریا کے صوبے ایمو میں مسلح افراد نے جیل پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 1800 قیدی فرار ہوگئے۔، حملہ آور مشین گن، راکٹ لانچر اور گرنیڈ سمیت دیگر بھاری ہتھیاروں سے لیس تھے۔

مسلح افراد کے حملے کے نتیجے میں پولیس اور ملٹری کی دیگر عمارتوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔جیل حکام کے مطابق فرار قیدیوں کی گرفتاری کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں: انڈونیشیا، مشرقی تیمور میں سیلاب کی تباہ کاریاں،97 افراد ہلاک،متعدد لاپتہ

تاحال ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی ہے، نائیجیرین حکام کے مطابق حملہ مقامی گروپ نے کیا جو اس طرح کی کارروائیوں میں پہلے بھی ملوث رہا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملوث عناصر کو نہیں بخشا جائے گا۔

Related Posts