گلوکارہ حدیقہ کیانی کا ارطغرل غازی کومنفرد انداز میں خراج تحسین

تازہ ترین

تازہ ترین

گلوکارہ حدیقہ کیانی کا ارطغرل غازی کومنفرد انداز میں خراج تحسین
گلوکارہ حدیقہ کیانی کا ارطغرل غازی کومنفرد انداز میں خراج تحسین

لاہور:پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ حدیقہ کیانی نے تْرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کومنفرد انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔حدیقہ کیانی نے ترک زبان میں اسلامی فتوحات پر مبنی ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کا گانا گاکر ناپاکستانی اور ترکی کے لوگوں کے بھی دل جیت لئے ہیں۔

سوشل میڈیا کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حدیقہ کیانی نے اپنی خوبصورت آواز میں گنگنائے گئے ’ارطغرل غازی‘ کے ٹائٹل سانگ کی ویڈیو پوسٹ کی جس کے ساتھ ہی اْنہوں نے ایک طویل کیپشن بھی لکھا۔

معروف گلوکارہ نے لکھا کہ ’پاکستان اور ترکی کے لیے میری محبت کسی دوسرے ملک کی محبت سے بالکل برعکس ہے کیونکہ میرے آباؤ اجداد کا تعلق ترکی کے شہر ازمیر سے ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں بچپن سے ہی ترکی سے وابستہ رہی ہوں اور میں نے بچپن میں ہمیشہ ترکی میں منعقدہ بچوں کے بین الاقوامی میلے میں پاکستان کی نمائندگی کی ہے۔

گلوکارہ نے لکھا کہ 2005 میں جب میں واپس ترکی گئی تھی تو میں نے ’اتاترک کلچرل سینٹر اینڈ اوپیرا ہاؤس‘ میں ایک بار پھر سے پاکستان کی نمائندگی کی تھی اور اس دوران سب سے خاص بات یہ تھی کہ میں نے ترکی کا مشہور گانا ’Sen Aglama‘ گایا تھا اور میں نے اپنی گلوکاری کے ذریعے اْس ملک کے لوگوں سے پاکستانی عوام کی محبت کا اظہار کیا تھا۔

اْنہوں نے لکھا کہ ’اب 2020 میں پاکستان میں ترک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی کامیابی کے بعد میں نے ایک بار پھر ترکی کے لیے اپنی محبت کا اظہار کرنے کا ارادہ کیا اور میں نے اس ضمن میں ترک زبان میں ’ارطغرل غازی‘ کا ٹائٹل سانگ گایا ہے۔

Related Posts