حدیقہ کیانی کی اپنی والدہ کیلئے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست

تازہ ترین

تازہ ترین

حدیقہ کیانی کی اپنی والدہ کیلئے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست
حدیقہ کیانی کی اپنی والدہ کیلئے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست

کراچی:پاکستان معروف گلوکارہ و اداکارہ حدیقہ کیانی کی جانب سے اپنے مداحوں سے والدہ کے لئے دعاؤں کی درخواست کی گئی ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حدیقہ کیانی نے خصوصی اسٹوری شیئر کی،جس میں اْنہوں نے اپنی والدہ کے حوالے سے پیغام جاری کیا۔

حدیقہ کیانی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا کہ ’دْعاؤں میں طاقت ہوتی ہے اور میری والدہ کو آپ کی دْعاؤں کی بہت ضرورت ہے۔

اْنہوں نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ ’میری والدہ کے سکون، خوشی، ہمت اور مضبوطی کے لیے دْعا کریں۔تاہم حدیقہ کیانی نے اپنے انسٹاگرام پیغام میں یہ واضح نہیں کیا کہ اْن کی والدہ کو آخر کیا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: صبا قمر نے گلوکاری کی دنیا میں بھی قسمت آزمائی کا فیصلہ کرلیا

دوسری جانب مداحوں کی جانب سے حدیقہ کیانی کی والدہ کے لیے دْعا کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔واضح رہے کہ حدیقہ کیانی نے حال ہی میں اپنے ڈیبیو ڈرامہ سیریل ’رقیب سے‘ میں جلوہ گر ہوکر اداکاری کی دْنیا میں قدم رکھا ہے۔

Related Posts