مشیر خزانہ حفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی کااجلاس آج ہوگا

تازہ ترین

تازہ ترین

ECC Hafeez Sheikh
ECC Hafeez Sheikh

اسلام آباد : وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا،وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اجلاس کی صدارت کرینگے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اجلاس میں رحمان گیس فیلڈ سے ایس ایس جی سی ایل کو اضافی گیس کی فراہمی کی منظوری دی جائے گی۔

ایران سے بجلی خریدنے کا معاہدہ بھی زیر غور آئے گا۔ ایران سے 104 میگا واٹ بجلی خریدنے کا معاہدہ بھی ممکن ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ اور محصولات ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اجلاس کی صدارت کریں گے اوراجلاس کے دوران پانچ نکاتی ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ملک میں کورونا کی دوسری شدید لہر کا آغاز ہوگیا، ڈاکٹر فیصل سلطان

اجلاس کے دوران کراچی بندرگاہ پر کھڑے افغان ٹرانزٹ کارگو ، کنٹینرز پر چارجزختم کرنے کی سمری پیش کی جائے گی۔ اس اجلاس میں ساحلی علاقوں کے سروے کی منظوری کی بھی توقع کی جارہی ہے۔

Related Posts