اسلام آباد :مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ایکنک کا اجلاس آج طلب کرلیاگیا ۔ اعلامیہ وزارت منصوبہ بندی کے مطابق ریلوے کا اہم ترین ایم ایل ون منصوبہ ایکنک سے منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔
ایم ایل ون منصوبے کے تحت 1733 کلو میٹر کراچی پشاور ریلوے نیٹ ورک بہتر کیا جائے گا ۔اعلامیہ کے مطابق ایم ایل م ون منصوبے پر 6.8 ارب ڈالر کی لاگت آئے گی۔
مسافر ٹرین 160 کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار، جبکہ مال بردار گاڑیاں 120 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی ۔ اعلامیہ کے مطابق منصوبہ میں 672 ارب روپے کی مقامی افرادی قوت اور مٹیریل استعمال ہو گا ۔
یو ایس پاکستان نالج کاریڈور منصوبے کا 25 ارب روپے مالیت کا منصوبہ بھی ایکنک میں زیر غور آئے گا ، منصوبے کے تحت 1000 طلبا و طالبات کو پی ایچ ڈی کے لیے سکالر شپ فراہم کیا جائے گا ۔
منصوبہ عوامی شعبے کے ترقیاتی پروگرام کے تحت فنڈز فراہم کرے گا ، 11 ارب روپے مالیت کا پاکستان سنگل ونڈو منصوبہ بھی ایکنک میں زیر غورآئے گا۔
اعلامیہ کے مطابق منصوبے کے تحت سرحد پار تجارت کے نظام اور طریقہ کار میں بہتری آئے گی ،پاکستان سنگل ونڈو منصوبے کے تحت خود کار اندارج کے لیے مرکزی حب تشکیل دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں:صحافیوں کے تحفظ کیلئے جرنلسٹ پروٹیکشن بل وفاقی کابینہ میں منظور
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








