حافظ حمد اللہ نے محسن نقوی کو خود ساختہ سرجن قرار دے دیا

تازہ ترین

تازہ ترین

فوٹو دنیا نیوز

 جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سینیٹر حافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم میں بڑی سرجری کے بجائے خود ساختہ سرجن بورڈ مستعفی ہو۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹی 20 ورلڈکپ کے اہم میچ میں بھارت کے ہاتھوں قومی ٹیم کی بدترین شکست پر چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔

واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر محسن نقوی نے کہا تھا کہ لگتا تھا کرکٹ ٹیم کا چھوٹی سرجری سے کام چل جائے گا، لیکن بھارت کے خلاف انتہائی خراب کارکردگی کے بعد یقین ہوگیا ہے کہ ٹیم میں اب بڑی سرجری کی ضرورت ہے۔

محسن نقوی کے اس بیان پر رد عمل دیتے ہوئے حافظ حمد اللہ نے کہا کہ چیئرمین آپ کی سلیکٹ کردہ ٹیم نے قوم کی ناک کاٹ دی ہے۔

رہنما جے یو آئی نے یہ بھی کہا کہ خود ساختہ سرجن بورڈ کے ذریعے قومی ٹیم کی سرجری نہیں، ملک و قوم کی گردن کٹے گی۔

Related Posts