کراچی کو کچے اور پکے کے ڈاکوؤں سے نجات دلانا چاہتے ہیں، حافظ نعیم

تازہ ترین

تازہ ترین

 امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ غریب لوگ مجبور ہوکر وڈیروں کا ساتھ دیتے ہیں، پیپلز پارٹی آج تک گڈاپ کے لوگوں کو بھی پانی نہ دے سکی۔

میڈیا سے بات چیت میں حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ہمارے نمائندے اختیار نہ ملنے کے باوجود کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگ بجلی کے بھاری بلوں سے پریشان ہیں، نیپرا، کے الیکٹرک اور وائٹ کالر کرمنلز کا شیطانی اتحاد ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

پاکستان نژاد برطانوی ٹک ٹاکر ماں بیٹی دوہرے قتل کیس میں مجرم قرار

 گڈاپ میں معصوم بچیوں کو میت کا غسل دینے کا بھی پانی موجود نہیں۔ حافظ نعیم نے کہا کہ مراد علی شاہ گڈاپ میں پانی نہ دے سکے کراچی کے عوام کو کیسے دیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم نے مشرف سے مل کر کے ای ایس سی کو کھمبوں کی قیمت میں بیچا، کراچی کے عوام کچے اور پکے کے ڈاکوؤں سے جان چھڑانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک لائسنس فوری منسوخ اور فرانزک آڈٹ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وڈیرہ شاہی نظام انسانوں کو غلام بنانے کا نام ہے، نگریزوں کے غلاموں کی اولادیں پاکستان کی قسمت کا فیصلہ کررہی ہیں، کراچی کے لوگ بہت پریشان حال ہیں، کراچی کے سودا گر 35 سال سے کھیل، کھیل رہے تھے۔

مراد علی شاہ صاحب کہتے تھے ہماری تحریک ختم ہوجائے گی، مراد علی شاہ صاحب ہماری تحریک پھر سے شروع ہوگئی ہے، اس سارے کرپٹ ٹولے کو رخصت کرکے دم لیں گے۔

Related Posts