اداکارہ اور ماڈل حفصہ بٹ نے ایک حیران کن اور افسوسناک واقعے کا انکشاف کیا ہےجس میں انہوں نے ایک معروف ڈائریکٹر پر کاسٹنگ کے دوران جنسی ہراسانی کا الزام عائد کیا ہے۔
ایف ایچ ایم پوڈ کاسٹ میں میزبان عدنان فیصل سے بات چیت کرتے ہوئے حفصہ بٹ نے بتایا کہ مذکورہ ڈائریکٹر نے تمام اخلاقی اور پیشہ ورانہ حدود کو پامال کرتے ہوئے انہیں کہا، تمہیں میرے بستر پر ہونا چاہیے۔
حفصہ بٹ نے کہا کہ وہ اس طرح کے رویے کو ہرگز برداشت نہیں کریں گی اور اپنے حق کے لیے آواز بلند کرتی رہیں گی۔
انہوں نے بتایا کہ اس بیان کو منظرِ عام پر لانے کا مقصد صرف ذاتی تحفظ نہیں بلکہ ان تمام خواتین کے لیے آواز اٹھانا ہے جو خاموشی سے اس طرح کے رویوں کا سامنا کرتی ہیں۔
یہ انکشاف سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا ہے جہاں صارفین نے حفصہ بٹ کی بہادری کو سراہا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ انڈسٹری میں موجود ایسے افراد کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے۔
عوامی حلقے اور شوبز شخصیات نے بھی اس معاملے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








