دورہ انگلینڈ کے اسکواڈ میں نوجوان بلے باز حیدر علی بھی اپنی جگہ بنانے میں کامیاب

تازہ ترین

تازہ ترین

دورہ انگلینڈ کے اسکواڈ میں نوجوان بلے باز حیدر علی بھی اپنی جگہ بنانے میں کامیاب
دورہ انگلینڈ کے اسکواڈ میں نوجوان بلے باز حیدر علی بھی اپنی جگہ بنانے میں کامیاب

لاہور:دورہ انگلینڈ کے اسکواڈ کیلئے نوجوان بلے باز حیدر علی کو بھی شامل کرلیا گیا ہے، حیدرعلی نے انڈر 19ورلڈ کپ میں بہترین کھیل پیش کیا تھا، اسی وجہ سے ان کا نام انگلینڈ کیلئے اعلان کردہ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔

پی ایس ایل میں پشاور زلمی کی جانب سے بہترین کارکردگی دکھانے والے نوجوان بلے باز حیدر علی نے جون میں جنوبی افریقہ کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے خلاف سیریز میں 317 رنز بنا ئے تھے اور پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے دوسرے بہترین بیٹسمین ہونے کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔

نوجوان بلے باز حیدر علی بنگلا دیش میں کھیلے گئے ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے پانچویں بہترین بیٹسمین تھے، جہاں انہوں نے ایونٹ میں 218 رنز بنائے، قائداعظم ٹرافی کے فائنل میں سنچری بنانے کے علاوہ ایونٹ میں مجموعی طور پر 645 رنز بنائے تھے، دیکھا جائے تو انہوں نے معیاری کرکٹ کھیلی اور سلیکٹرز کی نظروں میں آگئے۔

نوجوان بلے باز حیدر علی نے سیزن 20-2019 میں شاندار کارکردگی کی بدولت سینٹرل کنٹریکٹ کی ایمرجنگ کٹیگری اپنی جگہ بنا ئی تھی۔ ان ساری چیزوں کو مد نظر رکھتے ہوئے ان کی شمولیت کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Related Posts