ملتان : نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے پہلے مرحلے کے ساتویں میچ میں کھلاڑی اور اسپورٹ اسٹاف کے لیے مقررہ ضابطہ اخلاق کے لیول 1 کی خلاف ورزی کرنے پر ناردرن کے بیٹسمین حیدر علی پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔
حیدر علی کوسینٹرل پنجاب کے خلاف میچ کے دوران امپائر کے فیصلے پر ناراضگی کا اظہار کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔
یہ واقعہ میچ کی پہلی اننگز کے نویں اوور کے دوران پیش آیا جب حیدر علی نے عثمان قادر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو دئیے جانے کے فیصلے پر امپائر کو بلا دکھایا۔
آن فیلڈ امپائرز آفتاب گیلانی اور فیصل خان، تھرڈ امپائر ولید یعقوب اورفورتھ امپائرناصر حسین نے حیدر علی کو پی سی بی کوڈ آف کنڈکٹ کی شق 2.8 کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا۔