کراچی سے بھی حج آپریشن 2022 کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا

تازہ ترین

تازہ ترین

کراچی سے بھی حج آپریشن 2022 کا آغاز باقاعدہ کر دیا گیا
کراچی سے بھی حج آپریشن 2022 کا آغاز باقاعدہ کر دیا گیا

کراچی: شہر قائد سے بھی حج آپریشن 2022 کا آغاز کردیا گیا، پی آئی اے کی پہلی حج پرواز 291 عازمین حج کو لیکر مدینہ منورہ روانہ ہوئی، عازمین حج کیلئے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر خصوصی انتظامات کئے گئے۔

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پرایئر وائس مارشل عرفان ظہیر نے عازمین کو رخصت کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے جبکہ پی آئی اے کی جانب سے چھتریاں بھی تقسیم کی گئیں۔قومی ائیر لائن کی کراچی سے پہلی حج پرواز کے ذریعے 291 عازمین حج مدینہ منورہ روانہ کیے گئے۔

ترجمان پی آئی اے کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حجاج کرام سے پاکستان کی سلامتی اور پی آئی اے کی ترقی کے لئے خصوصی دعاؤں کی درخواست بھی کی گئی ہے۔

وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق کی ہدایات پر عازمین حج کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، سی ای او پی آئی اے عامر حیات حج آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 3 جولائی کو اختتام پزیر ہوگا جبکہ بعد از حج کی پروازیں 14 جولائی سے شروع ہوں گی اور 13 اگست تک جاری رہیں گی۔

مزید پڑھیں:قومی ایئر لائن نے حج آپریشن کا باضابطہ آغاز کردیا

عازمین حج کی معاونت کے لئے ائر پورٹ پر خصوصی ٹیمیں الرٹ رہیں، قوی ایئر لائن 5 بڑے شہروں اسلام آباد،کراچی، لاہور، ملتان اور کوئٹہ سے اب تک تقریباً 2 ہزار سے زائد عازمین کو حجاز مقدس پہنچا چکی ہے۔

Related Posts