پاکستان سے حج آپریشن شروع، کراچی سے پہلی پرواز 160 عازمین کو لیکر سعودی عرب روانہ

تازہ ترین

تازہ ترین

حج
(فوٹو: عرب نیوز)

کراچی سے 160 عازمین کو لے کر سعودی عرب روانہ ہونے والی پہلی پرواز کے ساتھ ہی پاکستان سے حج آپریشن شروع ہوگیا، آپریشن کا مقصد عازمین حج کو مذہبی فریضے کی ادائیگی میں مدد دینا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی سے نجی ائیر لائنز کی پہلی حج پرواز نے 160عازمین کے ہمراہ اڑان بھری۔ عازمین حج کو رخصت کرنے اور مبارکباد دینے کیلئے وزارتِ مذہبی امور کے اعلیٰ حکام کے ساتھ ساتھ گورنر سندھ نہال ہاشمی بھی موجود تھے۔

حکام کا کہنا ہے کہ رواں برس کراچی ائیرپورٹ سے 31ہزار سے زائد عازمین سعودی عرب کیلئے روانہ ہوں گے، سعودی حکام کی جانب سے روڈ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت عازمین حج کی ون ٹائم امیگریشن کراچی ائیرپورٹ پر ہی کی جائے گی۔

دوسری جانب سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ مکہ روٹ انیشیٹو میں شمولیت اختیار کرنے والے ممالک کی تعداد 10 ہوگئی جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔ رواں برس 10 ملکوں کے 17 مقامات سے مکہ روٹ انیشیٹو پر عملدرآمد ہوگا۔

مکہ روٹ انیشیٹو میں پاکستان کے علاوہ جو دیگر ممالک شامل ہیں ان میں مراکش، ملائشیا، انڈونیشیا، بنگلہ دیش، آئیوری کوسٹ، ترکیہ اور مالدیپ شامل ہیں جبکہ دنیا کے دیگر ممالک سے بھی لاکھوں افراد رواں برس حج کریں گے۔

Related Posts