کراچی: حال ہی میں ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی جگہ بنانے والی اداکارہ ہاجرہ یامین نے اپنی بولڈ تصاویر شیئر کردیں۔
مذکورہ تصاویر شیئر کرنے کے بعد ہاجرہ یامین کو مداحوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا، واضح رہے کہ پاکستانی اداکارہ ہاجرہ یامین ابتداء ہی سے اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کے باعث کافی مشہور شہرت سمیٹ چکی ہیں، تاہم اب انہوں نے ایک بولڈ فوٹو شوٹ شیئر کیا ہے۔
ماڈرن اور بولڈ اداکارہ ہاجرہ یامین سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر آئے روز مداحوں کے ساتھ اپنی نت نئی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔ جنہیں کافی پذیرائی بھی ملتی ہے۔
مگر حالیہ تصاویر جو سوشل میڈیا پر اداکارہ ہاجرہ یامین کی جانب سے شیئر کی گئی ہیں، اُس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ہاجرہ یامین نے مختصر سیاہ لباس کے ہمراہ سیاہ کوٹ پہنا ہوا ہے، ایک صارف کا کہنا ہے کہ بیچاری چھت پر جاکر چھچھورا پن کرتی ہے، کورونا کا افسوس ہے اللہ کا نہیں۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








