استنبول: پاکستان ٹیلی ویژن سے نشر ہونے والے ترکی ڈرامے ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنیوالی اسراء بلجیک نے ہمیشہ خوبصورت نظر آنے کا راز مداحوں کوبتادیا ہے۔
اپنی تصویر کے ساتھ صرف ایک جملے میں انہوں نے لکھا ’’ہم جتنے سادہ ہوتے ہیں، ہم اتنے ہی مکمل ہوجاتے ہیں،‘‘ جو دراصل اْنیسویں صدی کے مشہور فرانسیسی مجسمہ ساز آگستے رودین کا مشہور قول ہے۔
انہوں نے اس تصویر میں کسی قسم کا میک اپ نہیں کیا ہوا جبکہ تصویر کے ساتھ لکھے گئے قول کے ذریعے اسراء بلجیک نے یہ یہی بتایا ہے کہ حقیقی خوبصورتی سادگی میں ہوتی ہے اور یہ کہ انسان جتنا زیادہ سادگی اختیار کرتا ہے، وہ خود کو اتنا ہی مکمل اور مطمئن محسوس کرتا ہے۔