ارطغرل کے بعد حلیمہ سلطان بھی پاکستان سے جڑ گئی، مل کر کام کرنے کا عزم، تصاویر وائرل

تازہ ترین

تازہ ترین

اسلام آباد: عالمی شہرت یافتہ ترک ڈرامہ سیریز ارطغرل غازی میں حلیمہ سلطان کا کردار ادا کرنیوالی خوبرو ترک اداکارہ ایسراء بلجیک بھی پاکستان سے منسلک ہوگئی ہیں، پسندیدہ اداکارہ کے پاکستان سے وابستہ ہونے پر شائقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

اداکارہ ایسراء بلجیک کواسلام آبادمیں نجی منصوبے کی سفیر مقرر کیا گیا ہے ، اس معاہدے پردستخط کرنے کی تصاویرسوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہریوں بھی بھرپور خیر مقدم کیا ہے۔

اداکارہ ایسراء بلجیک سے قبل غازی ڈرامہ کے ہیرواداکارہ اینگن آلتان دوزیاتان جمعرات کے روز مختصر دورے پر لاہور پہنچے تھے۔

انقرہ میں پاکستان کے سفارتخانہ نے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ اینگن آلتان دوزیاتان ایک نجی کاروباری کمپنی کی دعوت پر پاکستان کے مختصر دورے کے لئے لاہور پہنچے ہیں۔

مزید پڑھیں:ارطغرل غازی کے بعد ریمو میں ایسرا بلجیک کی دلکش اداؤں نے شائقین کو دیوانہ بنادیا

اداکارہ ایسراء بلجیک اس سے پہلے بھی پاکستان کی مختلف مصنوعات کی تشہیری مہم میں حصہ لے چکی ہیں جبکہ اب انہیں ایک نجی رہائشی منصوبے کی تشہیر کیلئے برانڈ ایمبیسڈر مقرر کیا گیا ہے۔

ترک اداکارہ ایسراء بلجیک کو ارطغرل ڈرامہ سیریز میں مرکزی کردار کی وجہ سے پاکستان میں بیحد پسند کیا جاتا ہے اور پاکستان مداحوں نے حلیمہ سلطان کی پاکستان آمد کا بھرپور خیر مقدم کرتے ہوئے خوشی کااظہار کیا ہے۔

Related Posts