حماس نے 25 اسرائیلی قیدی مصر کے حوالے کر دیے

تازہ ترین

تازہ ترین

فلسطین کی آزادی کیلئے مصروف جدوجہد حماس نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملے کے دوران حراست میں لئے گئے 25 افراد کو جمعہ کے روز ریڈ کراس کے حوالے کردیا ہے۔

اس بات کی تصدیق حماس کے دو ذرائع کی جانب سے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کو کی گئی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ ان قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کیا گیا ہے جس نے انہیں رفح بارڈر کے ذریعے مصری حکام کے حوالے کیا۔

عارضی جنگ بندی: فلسطینی خاندان ملبوں کے نیچے پیاروں کی تلاش میں نکل کھڑے ہوگئے

حماس کے عسکری ونگ کے ذرائع نے یرغمالیوں کو مصری حکام کے حوالے کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے مزید کہا کہ معاہدے کے تحت پہلے گروپ کو حوالے کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ معاہدے کے تحت جمعہ کی صبح سے غزہ کی پٹی میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی پر عمل درآمد کا آغاز ہو چکا ہے۔

جنگ بندی پر عمل درآمد شروع ہونے کے بعد قیدی بنائے گئے 25 خواتین اور بچوں کے پہلے گروپ کو جمعہ کے روز واپس اسرائیل بھیجے جانے کا امکان ہے۔

اسرائیل اپنے یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے حماس کے ساتھ طے پائے گئے معاہدے کی شرائط کے تحت اسرائیلی جیلوں سے قید تین گنا زیادہ فلسطینی خواتین اور نوعمر لڑکوں کو رہا کرے گا۔

Related Posts