حماس کے راکٹوں نے اسرائیلی ارکان پارلیمنٹ کی دوڑیں لگوا دیں

تازہ ترین

تازہ ترین

غزہ کے مسئلے پر بلائے گئے اجلاس کے دوران حماس کے راکٹوں نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کی موجودگی میں اسرائیلی وزرا اور ارکان پارلیمان کو کنیسٹ کی عمارت سے بھاگنے پر مجبور کر دیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل یڈیوز میں حماس کے راکٹ حملوں کے انتباہی سائرن بجتے ہی اسرائیلی ارکان پارلیمنٹ اور وزراء کو بدحواسی میں محفوظ بنکرز کی طرف بھاگتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

دریں اثنا فلسطین کی اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ اس نے الاقصیٰ طوفان سے شروع ہونے والی جنگ کے دسویں دن غزہ کی پٹی میں عام فلسطینی شہریوں کو اسرائیل کی جانب سے نشانہ بنانے کے جواب میں مقبوضہ بیت المقدس اور تل ابیب میں اپنے اہداف پر راکٹ برسائے ہیں۔

اسرائیلی ٹی وی چینل نے حماس کے حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ تل ابیب میں دو بار سائرن بجنے کے بعد وزرا کی اہم میٹنگ ملتوی کر دی گئی۔

Related Posts