ہمدرد فاؤنڈیشن کی جانب سے راشن کے 5ہزار بیگ اور ادویات تقسیم

تازہ ترین

تازہ ترین

Hamdard Foundation distributes 5000 ration bags, medicines across Pakistan

کراچی: ہمدرد فاؤنڈیشن نے ملک بھر میں کورونا لاک ڈاؤن سے متاثرہ مستحق خاندانوں میں 5ہزار خاندانوں میں  راشن بیگ اور ادویات تقسیم کردیں۔

کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کیلئے حکومت نے ملک میں لاک ڈاؤن نافذ کیا تھاجس کے باعث یومیہ اجرت پر کام کرنیوالے افراد اور متوسط طبقہ بری طرح متاثر ہوا تھا۔

متاثرین کی ضروریات اور مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے ہمدرد فاؤنڈیشن نے کراچی ، پشاور ، لاہور اور کوئٹہ سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مستحق خاندانوں میں 5000 راشن بیگ تقسیم کیے۔

اس کے علاوہ کورونا وائرس کیخلاف لڑنے والے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کوادویات اور حفاظتی سامان دیا گیا جو ہمدرد فاؤنڈیشن نے خصوصی طور پر تیار کیا تھا۔

ان پیکٹوں میں ہینڈ سینیٹائزر اورہمدرد کی ادویات شامل ہیں۔

ہمدرد فاؤنڈیشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ پہلا مرحلہ ہے اور دوسرے مرحلے میں رمضان کے مقدس مہینے میں مزید بیگ تقسیم کیے جائیں گے۔

ہمدرد فاؤنڈیشن پاکستان نے ملک گیر پروگرام میں لاہور کے مختلف علاقوں میں 1000 راشن بیگ ، پشاور میں 500 راشن بیگ اور کوئٹہ میں 200 راشن بیگ مستحق خاندانوں میں تقسیم کیے۔

مزید پڑھیں:سندھ کے غریب مستحقین راشن سے محروم،خود کشی کے واقعات بڑھنے لگے

فاؤنڈیشن نے کراچی میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکاروں کو حفاظتی سامان ودوائیں بھی فراہم کیں۔

Related Posts