کورونا وائرس کے باعث منفی کی بجائے معیشت کا رجحان مثبت ہے۔حماد اظہر

تازہ ترین

تازہ ترین

کورونا وائرس کے باعث منفی کی بجائے معیشت کا رجحان مثبت ہے۔حماد اظہر
کورونا وائرس کے باعث منفی کی بجائے معیشت کا رجحان مثبت ہے۔حماد اظہر

لاہور: وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث دنیا بھر کی معیشتیں سکڑ رہی ہیں اور منفی رجحانات کا شکار ہیں جبکہ پاکستانی معیشت کا رجحان مثبت نظر آتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور چیمبر سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا کہ تیز تر معاشی نشوونما کیلئے حکومت کاروباری طبقے کے سر سے ٹیکسز کا بوجھ کم کرنے کے اقدامات پر عمل پیرا ہے۔

معاشی اعدادوشمار پر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ کورونا دنیا کی معیشت میں 4 اعشاریہ 5 فیصد سکڑاؤ کا باعث بنا، جبکہ ہمسایہ ملک بھارت کی معیشت 10 فیصد تک سکڑ گئی تاہم پاکستانی معیشت مثبت ترقی کے رجحانات کی حامل ہے۔

وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار نے کہا کہ گزشتہ حکومتوں سے ہمیں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ، ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں آنا اور دیگر معاشی مسائل وراثت میں ملے تاہم حکومتی اقدامات کے باعث صورتحال میں مثبت تبدیلیاں رونما ہوئیں۔

لاک ڈاؤن کے دوران معاشی امداد کے حوالے سے حماد اظہر نے کہا کہ ہم نے 3 لاکھ تاجروں کے 3 ماہ کے بلز ادا کرکے انہیں معاشی امداد فراہم کی، جلد ہی ایس ایم ایز پالیسی متعارف کرائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے پیک آورز ختم کیے اور بجلی کا خصوصی پیکیج دیتے ہوئے 50 فیصد تک رعایت کا اعلان کیا، 2 ماہ قبل صنعتی کمپونینٹس کی نشوونما 7 اعشاریہ 5 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ یوریا اور سیمنٹ کی کھپت تاریخی ہے۔

  یہ بھی پڑھیں:  حکومت نے معیشت مستحکم کی۔حماد اظہر

Related Posts