گزشتہ 1 سال میں پاکستان نے ایف اے ٹی ایف پر زبردست کارکردگی دکھائی۔حماد اظہر

تازہ ترین

تازہ ترین

گزشتہ 1 سال میں پاکستان نے ایف اے ٹی ایف پر زبردست کارکردگی دکھائی۔حماد اظہر
گزشتہ 1 سال میں پاکستان نے ایف اے ٹی ایف پر زبردست کارکردگی دکھائی۔حماد اظہر

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ گزشتہ 1 برس کے دوران پاکستان نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) پر زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کے ایکشن پلان پر اہم پیش رفت کی، جس پر عالمی برادری نے  ہماری کاوشوں کو بین الاقوامی سطح پر نہ صرف تسلیم کیا بلکہ سراہا۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ حکومتِ پاکستان کو فنانشل ایکشن ٹاسک فورس پر اپنی رفتار برقرار رکھنا ہوگی جبکہ ایف اے ٹی ایف سے متعلقہ قوانین اِس کا لازمی حصہ ہیں۔ہمیں امید ہے کہ اپوزیشن قومی مفادات کو مدِ نظر رکھتے ہوئے ایف اے ٹی ایف قوانین پر کام جاری رکھے گی۔ 

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں بڑی صنعتیں بحالی کی جانب گامزن ہیں۔میاں زاہد حسین

Related Posts