پاکستان پر 35 سال حکومت کرنے والی جماعتوں کی کارکردگی صفر رہی۔حماد اظہر

تازہ ترین

تازہ ترین

موجودہ شرح نمو حقیقی ہے خساروں پر نہیں کھڑی، حماد اظہر
موجودہ شرح نمو حقیقی ہے خساروں پر نہیں کھڑی، حماد اظہر

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا ہے کہ وطنِ عزیز پاکستان پر 35 سال تک 2 فرسودہ سیاسی جماعتوں  نے حکومت کی جن کی کارکردگی صفر رہی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اقتصادی امور حماد اظہر نے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کو ہدفِ تنقید بناتے ہوئے کہا کہ خاندانی سیاست کا شکار ان جماعتوں کے پاس عوام کو اپنی کارکردگی دکھانے کیلئے کچھ بھی نہیں تھا۔

وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہا کہ 35 سال تک مسلم لیگ (ن)اور پیپلز پارٹی نے ذاتی محل بنائے، آف شور کمپنیوں کے ذریعے دولت کمائی اور بدعنونی کے بڑے بڑے اسکینڈلز بنائے تاہم 2 سال قبل پاکستان کے عوام نے انہیں مسترد کردیا اور تحریکِ انصاف آ گئی۔

حماد اظہر نے کہا کہ آج سے ٹھیک 2 سال قبل پاکستان کے عوام نے فرسودہ سیاسی جماعتوں کو مسترد کرتے ہوئے پاکستان تحریکِ انصاف کو ووٹ دئیے تاکہ ملک میں تبدیلی لائی جاسکے ۔آج وفاقی حکومت کے 2 سال مکمل ہو گئے ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل  وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور حماد اظہر نے کہا کہ سخت لاک ڈاؤن نہ کرنا حکومت کا دانشمندانہ فیصلہ ہے جس کے نتیجے میں ملک ناقابلِ تلافی نقصان سے بچ گیا۔

 ٹوئٹر 1 ہفتہ قبل  اپنے پیغام میں وزیرِ اقتصادی امور حماد اظہر نے عوام سے سوال کیا کہ کیا آپ کو یاد ہے جب ہمیں کورونا وائرس سے چھپنے کیلئے رضائی اوڑھنے اور سخت لاک ڈاؤن کرنے کیلئے باآوازِ بلند ہدایات جاری کی جارہی تھیں؟

مزید پڑھیں: اسمارٹ لاک ڈاؤن سے ملک بڑے نقصان سے بچ گیا۔حماد اظہر

Related Posts