اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر کا قلمدان ایک بار پھر تبدیل کئے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کابینہ میں ایک بار پھر وفاقی وزراء کے قلمدان تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس بات کا قوی امکان ہے کہ وفاقی وزیر حماد اظہر کا قلمدان تبدیل کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیر حماد اظہر کو وزارت خزانہ کا قلمدان دیا گیا تھا، جسے کچھ دنوں کے بعد لے کر شوکت ترین کو سونپ دیا گیا تھا۔
حماد اظہر سے وزیر خزانہ کا قلمدان لئے جانے کے بعد انہیں توانائی کا قلمدان دے دیا گیا تھا، مگر اب ذرائع کا کہنا ہے کہ حماد اظہر سے اُن کا قلمدان واپس لے کر کوئی اور وزارت دی جائے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے قیام کے بعد وفاقی کابینہ میں کئی بار تبدیلیاں ہوچکی ہیں اور تبدیلیوں کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔