حمزہ علی عباسی کی ثمینہ احمد اور منظر صہبائی کو شادی پر مبارکباد

تازہ ترین

تازہ ترین

حمزہ علی عباسی کی ثمینہ احمد اور منظر صہبائی کو شادی پر مبارکباد
حمزہ علی عباسی کی ثمینہ احمد اور منظر صہبائی کو شادی پر مبارکباد

پاکستانی فلم اور ٹی وی انڈسٹری کے اداکار حمزہ علی عباسی نے اپنے سینئر ہم عصر منظر صہبائی اور ثمینہ احمد کو شادی کے بندھن میں بندھنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں حمزہ علی عباسی نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث ملک بھر میں لاک ڈاؤن کی صورتحال ایک مشکل وقت ہے جس کے دوران ہمیں ثمینہ احمد اور منظر صہبائی کی شادی کی صورت میں ایک خوبصورت خبر ملی ہے۔

سینئر اداکارہ ثمینہ احمد کی منظر صہبائی کےساتھ شادی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ آپ کی آپس میں محبتوں میں اضافہ کرے اور آپ کو موجودہ و آئندہ زندگی میں بیش بہا نعمتیں عطا فرمائے۔ 

Related Posts