میرے پاس الفاظ نہیں، ویڈیو پوسٹ نہیں کرسکتا۔حمزہ عباسی کا پرتشدد واقعے پر ردِ عمل

تازہ ترین

تازہ ترین

میرے پاس الفاظ نہیں، ویڈیو پوسٹ نہیں کرسکتا۔حمزہ عباسی کا پرتشدد واقعے پر ردِ عمل
میرے پاس الفاظ نہیں، ویڈیو پوسٹ نہیں کرسکتا۔حمزہ عباسی کا پرتشدد واقعے پر ردِ عمل

پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کے مشہور اداکار حمزہ علی عباسی نے ماں پر بیٹے اور بہو کے ظلم  پر مبنی پرتشدد واقعے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، نہ ہی میں واقعے ویڈیو پوسٹ کرسکتا ہوں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ادکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ میں نے ویڈیو ڈیلیٹ کردی ہے جبکہ جہنم کا سب سے گہرا حصہ ایسے شیطان کا انتظار کر رہا ہے جس نے اپنی بوڑھی ماں پر اپنے ہاتھوں سے ظلم کیا۔

اداکار حمزہ علی عباسی نے زوبیہ میر واقعے پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ جہنم کا سب سے گہرا اور بد ترین کونہ ایسے لوگوں کیلئے ہوتا ہے جو اپنی ماں پر ظلم کرتے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں: ماں پر تشدد:بہو نے معاملے کا ذمہ دار ساس کو قرار دے دیا

Related Posts